سندھ میں اج 24 اپریل کو جمعے کے اجتماعات کے حوالے سے دوپہر 12 سے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن ہوگا۔
لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں پر نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ مساجد میں صرف چند نمازیوں کو نماز ادا کرنے دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رات دیر گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کافی مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں کیونکہ اگر بڑے اجتماعات سے گریز نہ کیا گیا تو یہ وبا بڑی تیزی سے پھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق اگلے 15 دن بہت اہم ہیں اس لیے ان دنوں میں لاک ڈاؤن سخت کریں گے۔ تراویح عوام گھروں میں پڑھیں۔ یہ فیصلے ہم نے ڈاکٹروں اور ماہرین کی مشاورت سے کیے ہیں۔ میری علماء کرام سے درخواست ہے کہ حکومت سے تعاون کریں۔