دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 لاکھ 25 ہزار 487 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 91 ہزار 57 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 17 لاکھ 88 ہزار 606 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 58 ہزار 678 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 45 ہزار 824 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔