آزاد کشمیر کے تین اضلاع راولاکوٹ، باغ اور حویلی کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی اہم شاہراہ ٹائیں ڈہلکوٹ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گئی
آزاد کشمیر کے تین اضلاع راولاکوٹ، باغ اور حویلی کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی اہم شاہراہ ٹائیں ڈہلکوٹ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گئی، لینڈ سلائیڈنگ ڈہلکوٹ پل کے نزدیک آزاد کشمیر کی حدود میں ہوئی اور شاہراہ کا بڑا حصہ اس کی نظر ہو گیا .لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں جن میں خواتین بچے اور مریض شامل ہیں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے .اس مقام پر محکمہ شاہرات کی ایک مشین بھی موجود ہے مگر عینی شاہدین کے مطابق شاہراہ کی جلد بحالی کا کوئی امکان نہیں