گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے کوششیں کررہی ہے ۔بدھ کے روز سہون شریف میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نیب آزادی سے کام کررہا ہے اور وہ بدعنوانی میں ملوث کسی بھی شخض کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔گورنر نے کہاکہ وزیراعظم کا ایران کا دورہ کامیاب رہا ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا قیام اچھی روایت ہے ۔