چین: کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ سے 3افراد ہلاک
چینی علاقے اندرون منگولیا میں ایک کیمیائی پلانٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ الانقاب شہر میں پیش آیا۔ چین میں کیمیائی کارخانوں کے حوالے سے کمزور قوانین کے سبب ایسے دھماکے تواتر سے ہوتے رہتے ہیں۔ رواں برس مارچ میں شنگھائی کے قریب جیانگ سو صوبے میں ایسے ہی ایک دھماکے میں 78افراد ہلاک ہو گئے تھے۔