پاکستان خطے میں امن اور استحکام کاخواہاں ہے:چیئرمین سینٹ
سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کاخواہاں ہے۔ آج اسلام آباد میں سعودی شوریٰ کونسل کےچیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف امن ہی خطے میں ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔
چیئرمین سینٹ نےکہاکہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کےلئے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ صادق سنجرانی نےپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کے تبادلے تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔