سری لنکا دھماکے میں نیشنل توحید جماعت کو ذمہ دار قراردیدیا گیا، ہلاکتوں کی تعداد 360ہو گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکن حکام نے نیشنل توحید جماعت پر حملوں کا الزام لگایا ہے، حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 360 ہو گئی۔سری لنکا میں بدترین حملوں کے بعد سکیورٹی اداروں کے سربراہان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،صدر سری سینا نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے سربراہان تبدیل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن آفیشلز نے ان کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر نہیں کیں ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ حملوں کے تانے بانے بیرون ملک سے ملتے ہیں جس میں داعش کا ایک گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔ انٹرپول نے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے ماہرین سری لنکا بھیجنے کا بھی اعلان کر دیا۔ سری لنکن حکام نے اب تک 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024