سندھ ہائیکورٹ نے سپیکر آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر نیب کو ریفرنس دائر کرنے کیلئے 4 ہفتے کی مہلت دیدی۔تفصیلات کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پرسندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ نیب تفتیش کہاں تک پہنچی،نیب تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ آغاسراج درانی کاریمانڈمکمل ہوچکاہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ آغاسراج درانی کے کھاتے میں کتنی غیرقانونی گاڑیاں آرہی ہیں،نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ 25 گاڑیاں غیرقانونی طریقے سے خریدی گئیں، ریفرنس دائرکرنے کیلئے 4 ہفتے کی مہلت دی جائے،عدالت نے کہا کہ 4 ہفتے میں تحقیقات مکمل نہ کیں توشواہدپرفیصلہ سنا دیں گے۔وکیل آغاسراج درانی نے کہا کہ میراموکل جیل میں ہے،ضمانت کی درخواست سنی جائے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہاں صدیوں سے لوگ جیل کے اندرپڑے ہیں،سپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ میرے خلاف انکوائری ختم اورضمانت پررہاکیاجائے،عدالت نے نیب کو 4 ہفتے میں تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے کہا کہ 29 مئی تک تحقیقات مکمل کرکے جواب جمع کرائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38