وزیراعظم نے دورہ ایران میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان نہیں کیا:بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ایران میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان نہیں کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا حکومت کو توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت، گیس کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ کا خیال نہیں ہے۔ حکومت پاکستان کی ضرورتوں کی بجائے عالمی طاقتوں کے سامنے جھک گئی ہے۔