بھارت کی تین ریاستوں میں 6.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ارونا چل پردیش سمیت تین ریاستوں میں 6.1 شدت کے زلزلے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا۔شمالی بھارت کی ریاستوں تبت، منی پور اور ارونا چل پردیش میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کا مرکز ریاستی دارالحکومت سے 180 کلومیٹر دور دبیرو گڑھ میں تھا اور اس کی گہرائی 114 کلو میٹر تھی۔زلزلے کے باعث اروناچل پردیش اور منی پور میں عمارتوں کونقصان پہنچا، زلزلے کے جھٹکے آدھی رات پونے دو بجے محسوس کیے گئے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024