لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔بدھ کو حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے جسٹس قاضی محمد امین احمد سے ان کے عہدے کا حلف لیا ، تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، اٹانی جنرل، بار کے نمائندے اور سینئر وکلا ءشریک ہوئے ۔جسٹس قاضی محمد امین احمد کی تقرری کی سفارش سپریم کی جوڈیشل کونسل نے کی تھی۔ قاضی محمد امین احمد 7 نومبر 2014 سے لیکر 25 مارچ 2019 تک لاہور ہائی کورٹ کے جج کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024