پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی ہے جہاں وہ میزبان ملک کے خلاف سیریزکھیلے گی۔
ٹیم اس سیریز کے بعدعالمی کپ دوہزارانیس میں حصہ لے گی جو اگلے مہینے کی تیس تاریخ سے شروع ہورہاہے۔سرفرازاحمدکی قیادت میں قومی ٹیم کاسکواڈدبئی کے راستے لندن پہنچ گیاہے۔
پاکستان انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں اورایک ٹی ٹونٹی سے قبل تین وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔1992ء عالمی کپ کی فاتح ٹیم اپناپہلامیچ اکتیس مئی کونوٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔