سپریم کورٹ کے نو تعینات جج قاضی امین احمدآج حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے نو تعینات شدہ جج قاضی محمد امین احمدآج (بدھ کو) اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،حلف برداری کی تقریب آج صبح نوبجے سپریم کورٹ میں منعقد ہو گی چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جسٹس قاضی محمد امین احمد سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اٹارنی جنرل بار کے نمائندے اور سینئیر وکلا شرکت کریں گے جسٹس قاضی محمد امین احمد کے تقرر کی سفارش سپریم جوڈیشل کونسل نے کی تھی پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعدصدر مملکت نے گذشتہ شب جسٹس قاضی محمد امین کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔