قاضی خالدتین سال کیلئے چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل مقرر
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی حکومت نے قاضی خالد علی ایڈووکیٹ کو تین سال کے لئے (ناقابل توسیع) فیڈرل سروس ٹریبونل کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ قانون و انصاف ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وہ ہائی کورٹ کے جج کے مساوی تنخواہ، الائونسز کے حقدار ہوں گے۔