لاہور ہائیکورٹ میں نئی وفاقی کابینہ کی تقرری چیلنج
لاہور(وقائع نگار خصوصی) وفاق میں نئی کابینہ کے اراکین کی تقرری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے اور قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ غیر منتخب افراد کو کابینہ کا رکن نہیں بنایا جا سکتا۔ مقامی شہری غلام یاسین بھٹی نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور درخواست میں وفاقی حکومت وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سمیت 15 اراکین کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں نئی وفاقی کابینہ کے اراکین کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا کہ ایسا شخص وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا جو قومی اسمبلی کا رکن نہ ہو۔ درخواست گزار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی نئی وفاقی کابینہ غیر آئینی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کی جانب سے غیر منتخب ارکان جو کابینہ میں شامل کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔