صدارتی نظام ریفرنڈم کے ذریعے لایا جائے تو جمہوری ہو گا: فروغ نسیم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ صدارتی نظام ریفرنڈم کے ذریعے لایا جا سکتا ہے‘ اس کیلئے دو تہائی اکثریت سے ترمیم کرنا ہو گی۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ فی الحال وزیراعظم‘ کابینہ یا وزارت قانون میں قانون سازی پر غور نہیں ہو رہا۔ وزیراعظم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے بھی منظوری لے سکتے ہیں۔ وزیر قانون فروغ نسیم کا صدارتی نظام کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔ نجی چینل سے خصوصی گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ صدارتی نظام ریفرنڈم کے ذریعے بھی لایا جا سکتا ہے۔ صدارتی نظام آئینی طریقے سے لایا جائے تو جمہوری ہو گا۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اگر عوام صدارتی نظام لانا چاہیں تو سر آنکھوں پر، عوام کا فیصلہ پارلیمان سے بھی زیادہ مقدم ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون میں فی الوقت صدارتی نظام کے لئے کوئی قانون سازی نہیں ہو رہی ہے۔