ماڈل کورٹس نے قتل ، منشیات سمیت 114 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد ( وقائع نگار ) پاکستان کی 116 ماڈل کورٹس نے قتل کے31 اور منشیات کے83 مقدمات سمیت مجموعی طور پر 114 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ۔ ڈائریکٹرجنرل مانیٹرنگ سہیل ناصرکی طرف سے سپریم کورٹ کو بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق تمام عدالتوں نے کل598گواہان کے بیانات قلمبند کئے ، جرم ثابت ہونے پر2 مجرمان کو سزائے موت اور 3 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر 37 مجرمان کو کل 53 سال 9 ماہ 21 دن قید اور 1590000روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں منشیات کے2 اور قتل کے 1 ، پنجاب میں منشیات کے36 اور قتل کے6 ، خیبرپختون خواہ میں منشیات کے27 اور قتل کے11، سندھ میں منشیات کے27 اور قتل کے11 مقدمات جبکہ بلوچستان میں منشیات کے24 اور قتل کے2 مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا ۔