پی ٹی ایم کارکن ابراہیم لونی کی موت دل کے عارضہ کے باعث ہوئی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پی ٹی ایم کے کارکن ابراہیم لونی کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ابراہیم لونی کی موت دل کے عارضہ کی وجہ سے ہوئی ۔کوئٹہ سنڈے مین ہسپتال کی رپورٹ نے پی ٹی ایم کی سازش فاش کر دی۔پی ٹی ایم نے آرمی اور ریاستی اداروں پر ابراہیم لونی کی موت کا الزام لگایا تھا۔2 فروری 2019کو ابراھیم لونی کی موت واقع ہوئی تھی۔پی ٹی ایم کے ماضی میں بھی کئی دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔