اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے: پرویز الٰہی
لاہور (نیوز رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے سپین (بارسلونا) کے قونصلیٹ جنرل علی عمران چودھری نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حمید اﷲ بھٹی‘ ملک طاہر محمود‘ شہزاد احمد خان‘ عابد گیلانی اور صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سپیکر چودھری الہیٰ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور پاکسان کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔