نیب نے علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورونے تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کی تحقیقات چل رہی ہیں، علیم خان 30اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، اس لیے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔