اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کا رویہ حیران کن ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کا رویہ حیران کن ہے، وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو لکھا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو لکھا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کا موقف پی ٹی آئی کے موقف کے بالکل برعکس ہے، اصغر خان کیس میں ملوث تمام لوگوں کو قرار واقعی سزا پاکستان میں جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہے ایسا نہ ہوا تو بہت بڑی بدقسمتی ہو گی۔یاد رہے گزشتہ روز ایف آئی اے نے اصغر خان کیس ایک بار پھر بند کرنے کی سفارش کی تھی۔