غیر قانونی بھرتیاں، منظور وٹو نیب میں پیش نہ ہوئے
لاہور (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو گزشتہ روز نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے۔ نیب کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا تھا۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیب قانون کے مطابق منظور وٹو کو 3 مرتبہ طلبی کے نوٹس بھجوائے جائیں گے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔