انجمن کاروان ابو طالب بلتستانیہ کے الیکشن
لاہور (خصوصی نامہ نگار)انجمن کاروان ابو طالب بلتستانیہ رجسٹرڈ لاہور کے دو سالہ مدت کے اختتام پر اگلی مدت کے لئے الیکشن کا انعقاد کے اعلان کے ساتھ مولانا احمد علی ناصری کو متفقہ طور پر چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا۔ سابق صدر مولانا اسماعیل کے علاوہ کسی نے بھی صدارت کے الیکشن لڑنے کے لئے نامزدگی فارم نہیں پیش کیا۔بعد ازاں نومنتخب صدر نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے بعد مختصر اپنی کابینہ کا اعلان بھی کیا ۔