سوسائٹیز گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں: ڈاکٹر کرن خورشید
لاہور (پ ر) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز میں شجر کاری مہم تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سٹیٹ لائف ایمپلائز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز لاہور میں شجر کاری کی تقریب میں رجسٹرار کرن خورشید نے پودا لگا کر مہم کو آگے بڑھایا۔ تقریب میں جوائنٹ رجسٹرار ہائوسنگ پنجاب نثار احسن زیدی‘ ڈپٹی رجسٹرار لاہور رانا شکور خان‘ اسسٹنٹ رجسٹرار مزمل شاہ‘ صدر سوسائٹی محمد اصغر کے علاوہ سینکڑوں ممبران نے تقریب میں شرکت کی۔ صدر سوسائٹی محمد اصغر‘ جنرل سیکرٹری آصف شاہین نے رجسٹرار کو آپریٹوڈاکٹر کرن خورشید سے مسائل اور ترقیاتی کاموں پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین پاکستان مہم کو آگے بڑھانے کیلئے سوسائٹی کا ہر ممبر اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔