گھر کے تالے توڑ کر70 ہزار روپے ، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا
راولپنڈی ۔ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ سول لائن کو احسن مرزا نے بتایا کہ مدعی کے گھر کے تالے توڑ کر70 ہزار روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرلئے گئے تھانہ بنی کو سعیدہ یاسمین نے بتایا کہ محلہ راجہ سلطان میں میرا ایک لاکھ روپے مالیتی بلڈنگ میٹیرل چوری ہوگیا تھانہ ریس کورس کو آر پی او آفس کے ملازم کاشف جاوید نے بتایا کہ میں آفس سے گھر جا رہا تھا جب میں مصریال روڈ برفخانہ چوک میں مولوی خورشید والی گلی میں پہنچا تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے میرے ہاتھ سے کیمرہ چھین لیا میری مذاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے مدعی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے تھانہ سبزی منڈی کو وسیم احمد نے بتایا کہ سیکٹر ای الیون فور میں تین مسلح ڈاکوئوں نے مجھ سے42 سو روپے کی نقدی ، موبائل فون ، اے ٹی ایم کارڈز چھین لئے میں نے مذاحمت کی تو ڈاکوئوں نے پستول سے فائرنگ کرکے مدعی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے تھانہ شالیمار کو دانش حسین نے بتایا کہ سیکٹر ایف ٹین تھری میں میرا 125 ہنڈاموٹر سائیکل نمبرABP - 211 چوری ہوگیا تھانہ رمنا کو افتخار حسین نے بتایا کہ سیکٹر جی الیون ٹو میں میرا ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی لکڑی کا سامان چوری ہوگیاتھانہ گولڑہ کو سمیہ خان نے بتایا کہ سیکٹر ای الیون تھری میں میرے ریسٹورنٹ سے کافی بنانے والی مشین اور دیگر سامان چوری ہوگئے ۔