کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق کا الزام، ملزم اعجاز عرف پپو بری
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سلمان بیگ نے دہشتگردی کے مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزم اعجاز عرف پپو کو بری کر دیا ہے ،ملزم پر الزام تھا کہ وہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا رُکن تھا جو مورخہ 30-05-2018 کو ڈھوک سٹاپ چکری روڈ سے بارودی مواد کے ساتھ گرفتار ہوا تھا ،ملزم کے وکیل محمد حسن بشیر راجہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل پر جھوٹا الزام لگا کر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا ہے ۔