Waqt News
Friday | December 13, 2019
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
Font

تازہ ترین

  • یوٹیوب نے دھمکی آمیز مواد شیئر کرنے پر پابندی عائد کر دی
  • ہماری حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران ای او بی آئی سے پنشنرز کو ملنے والی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کیا .وزیراعظم عمران خان
  • ویٹ لفٹنگ ورلڈ کپ : چینی خاتون ویٹ لفٹر نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
  • روس نے جرمنی کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے جواب میں دو جرمن سفارتکاروں کو واپس بھیج دیا
  • گزشتہ حکومتوں نے بھاری گردشی قرضہ پیدا کردیا تھا . وزیرتوانائی عمر ایوب خان
  • امریکا افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کو کم کرنے پر غور
  • پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روزصرف 20 اوورز کا کھیل ہو سکا
  • ریاست کی بنیادی ذمہ داری امیروں سے ٹیکس لے کر عوامی فلاح پر خرچ کرنا ہے۔ صدر مملکت
  • شہریت ترمیمی بل سے بھارت میں مسلمان دوسرے درجے کے شہری بن جائیں گے. امریکی رکن کانگریس
  • شہریت ترمیمی بل، بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج
  • انڈونیشیا میں 44 ہزار سال قبل بنائی گئی پینٹنگ دریافت
  • ملک میں ہو کیا رہا ہے؟ مہوش حیات کا ٹوئٹ۔پی آئی سی حملے کی وڈیو بھی شیئر
  • جہلم:خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق,9زخمی
  • پی آئی اے کا ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
  • صوبائی وزیرصحت کے زیرصدارت اجلاس، پی آئی سی واقعے کےتمام پہلوئوں کا جائزہ
  • احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلیا
  • ّنیوجرسی: یہودی گروسری اسٹور پر حملے میں 6 افراد ہلاک
  • کراچی:ٹوٹے تاروں، بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں, کے الیکٹرک کا شہریوں کو انتباہ
  • امریکہ شمالی کوریاکی جانب سے ایٹمی پروگرام ترک کرنےکےمعاملےپرمعاہدےکیلئےٹھوس اقدامات پرآمادہ
  • کراچی: بارش، بادلوں اور دھوپ میں آنکھ مچولی,آج سے خنکی بڑھنے کی پیش گوئی
  • رواں سال بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی
  • بغداد ہوائی اڈے کے قریب دو راکٹ حملے، کوئی نقصان نہیں ہوا
  • روہنگیامسلمانوں نے آنگ سانگ سوچی کا نسل کشی سے متعلق بیان مسترد کردیا
  • وکلاء کی عدالتوں میں میڈیا کے داخلے پر پابندی کی دھمکی
  • پی آئی سی واقعہ پر وکلااور ڈاکٹرز کا ایک دوسرے کیخلاف احتجاج،عوام رل گئے
  • عالمی برادری مودی حکومت کےہندو بالادستی کےایجنڈے کی روک تھام کیلئےاقدامات کرے:وزیراعظم عمران خان
  • خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • نواز شریف علاج کیلئے ہفتے کو لندن سے امریکا جائینگے
  • سوئٹزر لینڈ نے پاکستان سمیت 18ممالک کو بینک اکاؤنٹس کی معلومات دینے کی منظوری دے دی
  • منی لانڈرنگ اوررمضان شوگر ملز کیسز:حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

خطہ کے مسلم ممالک اسلامی بلاک تشکیل دیکر ایکدوسرے کی ضرورتیں پوری کرسکتے ہیں

Apr 24, 2019 10:01 PM, April 23, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
خطہ کے مسلم ممالک اسلامی بلاک تشکیل دیکر ایکدوسرے کی ضرورتیں پوری کرسکتے ہیں

وزیراعظم عمران کا دورہ ایران! سرحد کے تحفظ کیلئے مشترکہ ریپڈ فورس بنانے پر اتفاق

ضرور پڑھیں: جاپانی ڈاکٹر ناکامورا کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

پاکستان اور ایران نے اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق کرتے ہوئے سرحد کے تحفظ کیلئے مشترکہ ریپڈ فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے مابین ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد صحت کے شعبے میں پاکستان اور ایران تعاون کے اعلامیہ پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ بعدازاں وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مستحکم کرینگے اور باہمی تعلقات پر کسی تیسرے ملک کو اثرانداز نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے بتایا کہ سرحدی محافظین اور سرحد کی حفاظت کیلئے جوائنٹ ریپڈ ری ایکشن فورس کے قیام پر بھی اتفاق ہوا ہے جبکہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایران پاکستان کی تیل اور گیس کی ضرورت پوری کرنے کیلئے تیار ہے اور اس ضمن میں پاکستانی سرحد کے ساتھ پائپ لائن کی تعمیر کیلئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایران پاکستان کیلئے بجلی کی برآمدات 10 گنا تک بڑھانے کیلئے تیار ہے۔ اسی طرح اقتصادی تعلقات کے سلسلہ میں بارٹر کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق ہوا ہے تاکہ دونوں ممالک کی ضروریات کے پیش نظر اشیاء اور دیگر چیزوں کا تبادلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر روحانی سے ملاقات میں افغان تنازعہ کے حل پر بھی زور دیا گیا جبکہ امریکہ کی جانب سے پاسداران انقلاب اور گولان ہائٹس پر اختیار کئے گئے موقف پر بھی گفتگو ہوئی۔

عمران خان نے گزشتہ دنوں بلوچستان میں ہونیوالی دہشت گردی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات دونوں ممالک کے تعلقات پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ انکے ایران آنے کا مقصد سکیورٹی معاملات پر بات کرنا تھا تاکہ دہشت گردی کے مسئلہ پر قابو پایا جاسکے۔ بی بی سی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس امر کا اعتراف کیا کہ ایران کے اندر ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات میں ایسے عناصر ملوث رہے ہیں جو پاکستان کی سرزمین استعمال کرکے اپنی کارروائی منظم کرتے ہیں جبکہ پاکستان کی پوری قیادت اس بات پر متفق ہے کہ پاکستان میں کسی بھی عسکری گروپ کو ایران کیخلاف پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسی طرح ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ایرانی سرزمین سے بھی پاکستان کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ترکی‘ ایران اور پاکستان کے مابین بہت اچھے تعلقات ہیں جنہیں مزید فروغ دینے کیلئے تینوں ممالک کے مابین ریل کا نظام قائم کرنے پر بات ہوئی ہے۔ انکے بقول وزیراعظم پاکستان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ کسی فوجی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے جبکہ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں۔

پاکستان اور ایران پڑوسی ملک ہونے کے ناطے ہی نہیں‘ مسلم برادرہڈ کی بنیاد پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ پیوستہ ہیں اور مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر دوطرفہ تجارت‘ سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کی بنیاد مستحکم بنانے کے اقدامات اٹھاتے ہیں۔ یقیناً ان دونوں ممالک کی دفاعی ضروریات بھی ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہیں جبکہ ایران کی سرزمین تیل اور گیس کے ذخائر سے مالامال ہونے کے ناطے پاکستان کی توانائی کی ضروریات بھی بحسن و خوبی پوری ہو سکتی ہیں جس کیلئے ایران کی جانب سے فراخدلانہ پیشکش کی بھی جاتی رہی ہے جبکہ پاکستان اور ایران کے مابین طے پانے والے گیس پائپ لائن کے معاہدے کی بنیاد پر دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبہ میں تعاون کی راہیں بھی کھلی ہوئی ہیں جس کیلئے ایران نے زیادہ وسعت نظری کا مظاہرہ کیا اور اپنے حصے کی گیس پائپ لائن کی تنصیب مکمل بھی کرلی تاہم امریکی دھمکیوں کے پیش نظر ہمارے حکمران ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے معاہدے کو اپریشنل کرنے سے نہ صرف ہچکچاتے رہے بلکہ انہوں نے گیس پائپ لائن بچھانے میں کسی قسم کی پیش رفت بھی نہ کی‘ اس طرح مقررہ معیاد میں پائپ لائن کی تنصیب نہ کرکے پاکستان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی جس پر اسے جرمانہ عائد ہوا مگر ایران نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف جرمانہ معاف کیا بلکہ پاکستان کے اندر بھی پائپ لائن بچھانے کیلئے تعاون کی پیشکش کی۔ اسکے باوجود پاکستان امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیوں کے ہی زیراثر رہا اور اس طرح پاکستان ایران سے سستی گیس کے حصول کے نادر موقع سے ابھی تک استفادہ نہیں کرسکا اور اسکے برعکس اس نے قطر سے مہنگی ایل این جی حاصل کرکے قومی خزانہ پر مزید بوجھ ڈالا۔

یہ حقیقت بھی اپنی جگہ برقرار ہے کہ ایران کے ہمارے ازلی مکار دشمن بھارت کے ساتھ بھی دوستانہ مراسم استوار ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اقتصادی تعاون کے معاہدوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ اسی تناظر میں ایران نے بھارت کو بھی گیس پائپ لائن کے منصوبے میں شامل کیا تھا مگر بھارتی بدنیتی جلد ہی سامنے آگئی اور پاکستان نے بھارت کی موجودگی میں گیس پائپ لائن کے اس منصوبہ میں شریک ہونے سے معذرت کی تو ایران نے اس معاہدے کیلئے پاکستان کو ترجیح دی اور پھر بھارت کو نکال کر دونوں ممالک نے باہمی معاہدہ کیا مگر بھارت نے ایران کو پاکستان سے برگشتہ کرنے کی سازشوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ اس مقصد کے تحت بھارت نے پاکستان چین اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنے کیلئے ایران کو چاہ بہار پورٹ کی تعمیر میں معاونت کی پیشکش کی جو ایران نے قبول کرلی مگر گوادر پورٹ کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش کامیاب نہیں ہونے دی اور چاہ بہار پورٹ کو گوادر پورٹ کے ساتھ لنک کرنے کی پاکستان کی پیشکش قبول کرلی۔ بھارت نے اپنے سازشی ذہن کے مطابق گوار پورٹ کیخلاف سازشیں جاری رکھیں اور بلوچستان میں کلبھوشن کی نگرانی میں جاسوسی نیٹ ورک قائم کرکے اس کا ربط چاہ بہار تک استوار کردیا جس کے باعث اسے ایران کی سرزمین بھی پاکستان کی سلامتی کیخلاف استعمال کرنے کی سہولت مل گئی۔ کلبھوشن اپنی گرفتاری کے وقت ایران کی چاہ بہار پورٹ سے ہی بلوچستان میں داخل ہوا تھا جس کی گرفتاری کی بنیاد پر پاکستان اور ایران کے مابین بعض غلط فہمیاں اور کشیدگی بھی پیدا ہوئی کیونکہ یہ گرفتاری ایرانی صدر کے دورۂ اسلام آباد کے موقع پر عمل میں آئی تھی تاہم دونوں ممالک کی قیادتوں نے دانشمندی کے ساتھ دوطرفہ معاملات طے کرکے غلط فہمیاں دور کرلیں۔ بعدازاں پاکستان ایران سرحد پر دونوں جانب دہشت گردی کی وارداتیں ہوئیں تو بھارت کو اس دہشت گردی کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر پاکستان اور ایران کے مابین غلط فہمیاں پروان چڑھانے کا موقع مل گیا۔ اسی دوران پاسداران ایران کی جانب سے پاکستان کے اندر گھس کر فائرنگ کی گئی جس سے یقیناً غلط فہمیاں شکررنجی میں تبدیل ہونے کا امکان تھا تاہم دونوں ممالک کی قیادتوں نے اس معاملہ میں بھی فہم و بصیرت سے کام لے کر دوطرفہ کشیدگی کو پختہ نہیں ہونے دیا۔

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کا فیاض الحسن چوہان کو فون،پی آئی سی واقعے کی تفصیلات معلوم کیں

اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب بھی ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ برادرانہ مراسم میں بندھے ہوئے ہیں اور حجاز مقدس کے ناطے پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ عقیدت کا رشتہ بھی استوار ہے جبکہ ایران اور سعودی عرب کی ایک دوسرے کے ساتھ مخاصمت ہے جسے یمن جنگ میں مزید فروغ حاصل ہوا ہے۔ چنانچہ بھارت نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کے ناطے بھی ایران اور پاکستان کے مابین فاصلے پیدا کرنے کی سازش کی تاہم پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی کی بنیاد پر اسکے سعودی عرب اور ایران کے ساتھ تعلقات میں کوئی فرق نہیں آیا جبکہ پاکستان نے برادر سعودی عرب اور ایران میں یمن جنگ کے حوالے سے پیدا ہونیوالی غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی بھی کوشش کی۔ اسکے برعکس بھارت کی حتیٰ الوسع یہی کوشش ہے کہ وہ پاکستان پر دہشت گردوں کا سرپرست ہونے کا لیبل لگانے میں کامیابی حاصل کرلے۔ اسی بنیاد پر وہ ہر دہشت گردی کا ملبہ پاکستان پر ڈالتا اور اسے موردالزام ٹھہراتا ہے چنانچہ وہ ممبئی حملوں سے پلوامہ حملے تک پاکستان کیخلاف یہی سازشیں آگے بڑھاتا نظر آیا ہے جس میں اسکی تان یہیں پر ٹوٹتی ہے کہ دہشت گرد پاکستان کی سرزمین استعمال کرکے اسکی سرپرستی میں ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کرتے ہیں۔ اس پراپیگنڈے کی بنیاد پر افغانستان بھی پاکستان کے حوالے سے بھارتی زبان ہی بولتا ہے اور امریکہ کو بھی بھارتی پراپیگنڈا کی بنیاد پر ہی پاکستان کو زیرباد کرنے کی سہولت ملی ہے جبکہ یہ حقیقت ہے کہ بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان اور ایران کی سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے جب اپنے ایک انٹرویو میں ممبئی حملوں کا حوالہ دے کر اس میں پاکستان کے نان سٹیٹ ایکٹرز کے ملوث ہونے کی بات کی تو انکی اس بات کو ملک سے دشمنی گردانا گیا اور پی ٹی آئی کی قیادت نے بھی انکے خوب لتے لئے جبکہ اب وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورۂ ایران کے موقع پر ایرانی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خود بھی یہ بات کہہ دی کہ ایران میں دہشت گردی کیلئے پاکستان کی سرزمین استعمال ہوتی رہی ہے۔ اس کا نہ صرف حقیقت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس امر کا اظہار ملکی اور قومی مفادات سے بھی مطابقت نہیں رکھتا کیونکہ اس سے بھارت کو پاکستان پر دہشت گردوں کی سرپرستی کا لیبل لگانے کی مزید سہولت مل سکتی ہے۔ ملک کے چیف ایگزیکٹو کو اپنے بیرونی دوروں کے موقع پر ملکی اور قومی مفادات کی بہرصورت پاسداری کرنی چاہیے اور ایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے ہمارے دشمن کو ہماری جانب انگلی اٹھانے کا موقع ملتا ہو۔ وزیراعظم عمران خان کے دورۂ ایران سے دونوں ممالک کے مابین روابط بلاشبہ مزید مستحکم ہونگے اور باہمی اشتراک عمل سے دہشت گردی کے تدارک کا میکنزم وضع کرکے اس خطہ کو دہشت گردی کے ناسور سے بھی مستقل نجات دلانا ممکن ہو جائیگا جبکہ وزیراعظم کا دورۂ ایران اس خطے میں اسلامی بلاک کی تشکیل کی راہ بھی ہموار کر سکتا ہے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی ...

    May 21, 2018 | 15:55
  • تین عورتیں! تین کہانیاں!

    Aug 12, 2011
  • وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر ...

    Jun 12, 2018
  • زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح ...

    Dec 14, 2017
متعلقہ خبریں
  • مسلۂ کشمیر دو نیوکلیر پاور ممالک کے درمیان ایک ایسا ایشو ہے ...

    Jul 10, 2019 | 17:09
  • پی ٹی آئی وفد کی ایم کیو ایم مرکز آمد،آرمی ایکٹ میں ترمیم ...

    Dec 01, 2019 | 19:12
  • میں نے مکمل چھان بین کرائی ہے نوازشریف واقعی ہی بیمار ...

    Nov 12, 2019 | 19:51
  • اقتصادی ترقی،غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے قیام امن ضروری,آرمی ...

    Sep 26, 2019 | 14:53
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • یوٹیوب نے دھمکی آمیز مواد شیئر کرنے پر پابندی عائد کر دی

    Dec 12, 2019 | 23:07
  • ہماری حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران ای او بی آئی سے پنشنرز ...

    Dec 12, 2019 | 22:33
  • ویٹ لفٹنگ ورلڈ کپ : چینی خاتون ویٹ لفٹر نے نیا عالمی ریکارڈ ...

    Dec 12, 2019 | 22:22
  • روس نے جرمنی کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے ...

    Dec 12, 2019 | 22:13
  • گزشتہ حکومتوں نے بھاری گردشی قرضہ پیدا کردیا تھا . ...

    Dec 12, 2019 | 20:43
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • زبانی کلامی ’’اصول پسندی‘‘

    Dec 12, 2019
  • سری نگر سے رابطہ

    Dec 12, 2019
  • کشمیریوں پربھارتی استبداد کے26,415 دن

    Dec 12, 2019
  • سری لنکا شکریہ!!!!

    Dec 11, 2019
  • کروڑوں تنخواہیں لینے والوں نے کرکٹ کابیڑہ غرق کر ...

    Dec 11, 2019
  • 1

    اب محض زبانی جمع خرچ کی نہیں‘ بھارت کے عالمی اقتصادی مقاطعہ کی ضرورت ہے

  • 2

    سزا یافتہ اور مفرور افراد کو میڈیا سے دور رکھنے کی مجوزہ حکومتی حکمت عملی

  • 3

    حکومت اور تاجروں میں معاملات طے ہونا خوش آئند

  • 4

    مہنگائی کے خلاف ممکنہ اقدامات

  • 5

    وزیراعظم عمران کی جمہوری طرز حکمرانی کی وکالت اور سیاسی محاذآرائی کی تلخ ہوتی فضا

  • 1

    جمعرات ‘ 14 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 12 ؍ دسمبر 2019ء

  • 2

    بدھ‘ 13 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 11 ؍ دسمبر 2019ء

  • 3

    منگل‘ 12 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 10 ؍ دسمبر 2019ء

  • 4

    پیر ‘ 11 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 9 ؍ دسمبر 2019ء

  • 5

    اتوار‘ 10؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 8؍ دسمبر 2019ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • کلی معاشی اشاریوں میں بہتری مگر مہنگائی…!

    Dec 12, 2019
  • ڈیجیٹل پاکستان ، تانیہ ایدرس اور روشن مستقبل

    Dec 12, 2019
  • پی ٹی آئی کی مشکلات اور تنظیم نو

    Dec 12, 2019
  • ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں

    Dec 11, 2019
  • جنونی مودی کا ‘‘ریپ ستان‘‘

    Dec 11, 2019
  • شاباش پاکستانیو!

    Dec 12, 2019
  • بھارتی مسلمانوں سے شہریت چھیننے کا اقدام!

    Dec 12, 2019
  • شہیدوں کے نام

    Dec 12, 2019
  • بھری بہار میں گم

    Dec 12, 2019
  • ’’خبر‘‘ اور ’’افواہ‘‘ میں کیا فرق ہے؟

    Dec 12, 2019
  • 1

    عوام کی خاموش آواز

  • 2

    کشمیری ہمارے لئے لڑرہے ہیں

  • 3

    خدارا غریب عوام پر ترس کھائیں

  • 4

    حکومت انصاف فراہم کرے

  • 5

    آ ئی جی پولیس پنجاب کی توجہ کیلئے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    احساس

  • 2

    اللہ کے حضورجوابدہی!

  • 3

    حضرت عتبہ بن غزوان کا ایک خطبہ

  • 4

    کثرتِ دنیا سے اندیشہ (۵)

  • 5

    کثرتِ دنیا سے اندیشہ(۴)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    مجھے یقین ہے

  • 3

    عزائم اور مقاصد

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    مسلم قوم

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    بانگِ درا

  • 3

    بانگِ درا

  • 4

    فرمودہ اقبال

  • 5

    بانگِ درا

منتخب
  • 1

    روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • 2

    تھپڑ کھانے کے بعد عائزہ خان کا ردعمل آگیا

  • 3

    بھارت:بد اعتقادی کی انتہا،6سالہ بچے کو بھگوان کا درجہ دے کرپوجا شروع کر دی

  • 4

    نازی آنٹی بھی خلد آشیانی

  • 5

    سعودی عرب: واٹس ایپ پر کال سننا ممکن

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل بنانے، جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کردیا

  • 2

    10 جنوری تک انتخابی اصلاحات ورنہ اسلام آباد کی طرف ملین مارچ ہو گا: طاہر القادری

  • 3

    تیز ہوا، بارش سے بھگدڑ، عمران خطاب مکمل کئے بغیر چلے گئے ‘لوگ کرسیاں اٹھا کر لے ...

  • 4

    دوبارہ عدالت نہیں جا¶ں گا، خورشید شاہ نے متعلقہ ریکارڈ دینے کا وعدہ کیا تھا: طاہر ...

  • 5

    گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے امیدوار کی اہلیہ کے محافظوں نے نوجوان کو قتل کر دیا

  • 1

    کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری ...

  • 2

    تین عورتیں! تین کہانیاں!

  • 3

    وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر نظرثانی

  • 4

    زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

  • 5

    ہریانہ:شادی کی پہلی سیلفی زندگی کی آخری تصویر ثابت ہوئی

E-Paper - The Nation
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2019 | Nawaiwaqt Group