چور مچائے شور
مکرمی! موجودہ حکومت ریاست مدینہ کانعرہ لگا کر آئے لیکن انکے آتے ہی لُوٹ مار شروع ہو گئی۔ نگران حکومت 17 ارب ڈالر چھوڑ گئی۔ اُس پر ہاتھ صاف کیا اور 20 ارب ڈالر کا قرضہ لیا۔ مزید قرضوں کی بات چیت بھی چل رہی ہے۔ بیرون ملک پاکستانی 47 ارب ڈالر سالانہ بھیجتے ہیں اور 8 مہینوں میں 32 ارب ڈالر بھیجے۔ یہ بھی ہضم ہوئے اور تین گنا ٹیکس لگا کر لوگوں کی بددعائیں لیں یہ مال بھی ڈکار لیا۔ یہ موٹا موٹا حساب 69 ارب ڈالر کی کرپشن کی نشاندہی کر رہا ہے۔ سٹیٹ بینک وزارت خزانہ FBR اس کرپشن میں برابر کا شریک ہے کہ اس نے تمام اعداد و شمار چھپائے…اسکی تحقیقات کیلئے ان کے اعلیٰ افسران کی گرفتاری بنتی ہے۔ ایف آئی اے اور نیب کے پاس اگر بڑے کمپیوٹر ہیں اور حوصلہ ہے تو بسم اللہ کریں۔ (زاہد اقبال مکان 3 گلی 40A وسن پورہ لاہور)