پنجاب میں سڑکوں کی حالت زار
مکرمی! میں آپ کے موقر کثیر الاشاعت مقبول روزنامہ کی وساطت سے محکمہ ہائی ویز کی توجہ ایک اہم سنگین مسئلہ کی طرف سے مبذول کروانا چاہتا ہوں جو آئے روز قومی اخبارات میں شہ سرخیوں قومی اخبارات روز بروز بڑی نمایاں جگہ میں شائع ہو رہی ہیں۔ ملک عزیز پاکستان بالخصوص پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی بڑی بڑی شاہراہیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔ حکومت تو بڑے شوق سے بڑے دعوے کرتے ہوئے تھکتی نہیں۔ عوام مایوس نہ ہوں انکے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے۔ یہ بات بڑے افسوس کے ساتھ کہنی پڑتی ہے کہ نومنتخب حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے تقریباً چھ مہینے سے زیادہ گزر چکا ہے ملکی مسائل جوں کے توں ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے فوری طور پر جو سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں ان کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو آمدورفت میں آسانی پیدا ہو سکے اور حکومت کو دعائیں دے سکے۔ (چودھری تصور اقبال بھون …حافظ آباد)