جانوروں کی عادات و نفسیات کا مطالعہ کریں، تو بعض حیران کن حقائق منکشف ہوتے ہیں۔ جانوروں میں بندریا اپنے بچے کو سب سے زیادہ پیار کرتی ہے۔ وہ مر جائے ، تو بھی مہینوں سینے سے چپکائے رکھتی ہے۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر بندریا کے اپنے پائوں جلنے لگیں، تو اپنے ہی بچوں کو پائوں کے نیچے رکھ لیتی ہے۔ اس فطین جانور کی اس نفسیات میں کیا رمزپنہاں ہے، اس پر بہت کچھ لکھا اور کہا جا چکا۔
انسان اشرف المخلوقات ہے، اس کا معاملہ الگ ہے۔ اپنی اولاد سے اُسے بھی بے پناہ پیار، اولاد بھی اس پر جانثار۔ مگر یہ رواج غریبوں میں چلتا ہے۔ حکمران اور طبقہ امرا اس ذیل میں نہیں آتے۔ وہاں مفادات کی جنگ ہوتی ہے۔ بیٹے کے پائوں جلیں ، تو باپ پائوں کے نیچے اور باپ پر آفت آئے تو بیٹا قربان۔ یہ ماضی میں بھی تھا ، اور شاید آجکل بھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024