زکریا یونیورسٹی نے ایم اے اردو پارٹ I کے نتائج کااعلان کر دیا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) جامعہ زکریانے ایم اے اردو پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا،نتائج کے مطابق امتحان میں کل 4191امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 1950پاس اور 2241فیل ہوگئے،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 46.53فیصد رہا دریں اثنا کنٹرولرآفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اردو کے فیل ہونے والے طلبا ضمنی امتحا ن میں شرکت کیلئے بغیر لیٹ فیس کے اپنے داخلہ فارم 3 مئی تک جمع کراسکتے ہیں جبکہ بی کام کے سالانہ امتحان میں شرکت کرنیوالے طلبا کی رول نمبر سلیپیں جاری کردی گئیں جبکہ ایم اے اسلامیات اور سرائیکی کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔