پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا تسلسل جاری رہااورکاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی رہی ۔کے ایس ای 100 انڈیکس کی 45400، 45500،45600،45700اور45800کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت36.99 فیصدزائدرہا۔ مارکیٹ سرمائے میں 83ارب15 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا جبکہ63.10فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ رہا۔منگل کو شیئرز مارکیٹ میں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 45911پوائنس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ گروپوں نے سرمایہ کاری سے گزیر کیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس504.74 پوائنٹس اضافے سے45876.70پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس282.08پوائنٹس اضافے سے22628.25 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس876.80پوائنٹس اضافے سے77907.50 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس300.77 پوائنٹس اضافے سے33174.94پوائنٹس ہو گئی ۔۔ماہرین کے مطابق منگل کو غیرملکی سرمایہ کاروں نے نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے میں منگل کو ایک بڑی تیزی دیکھنے میں آئی۔ مجموعی طور پر393کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے248کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،127 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔منگل کو15کروڑ42 لاکھ82 ہزار510شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ پیر کو 11کروڑ26لاکھ15ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 83ارب15کروڑ49لاکھ11ہزار401روپے بڑھ کر94کھرب49ارب15 کروڑ37لاکھ30ہزار976روپے ہو گیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024