پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے عامر خان نے مداحوں کو دوسری بیٹی کی ولادت کی خبر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرکے دی۔عامر خان نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی علینا خان کی پیدائش ہوئی ہے جس کا وزن 8 پانڈ 3 اونس ہے۔عامر خان کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمنائوں کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔اس سے قبل عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں 2014 میں بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی جو 4 سال کی ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دو سال بعد رنگ میں واپس اترے تھے اور انہوں نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024