مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی، 4 نوجوانوں کو شہیدکر دیا
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی میں4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔نوجوانوں کی شہادت پر اہل علاقہ نے کا شدید احتجاج کیا، قابض فوج کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی افواج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔اسی اثنا میں نامعلوم افراد کے حملے میں اسپیشل فورس کے آفیسر سمیت تین بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے ۔قابض افواج کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ، آنسو گیش کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال بھی کیا گیا۔بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین کے خلاف کارروائی میں متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے۔حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے اپنے ایک بیان میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادی میں سفاکانہ قوانین بند کیے جائیں۔رواں ماہ کے آغاز سے اب تک بھارتی فوج کی بربریت 20 سے زائد کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔