شہزادی کیٹ مڈلٹننے اپنے تیسرے بچے کی پیدائش پر ویسا ہی سرخ لباس پہنا، جو ان کی ساس لیڈی ڈیاناے شہزادہ ہیری کی پیدائش پر پہنا تھا۔برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے گذشتہ روز اپنے تیسرے بچے کو دنیا سے متعارف کروایا، اس موقع پر کیٹ مڈلٹن کو اپنی ساس لیڈی ڈیانا کے نقش قدم کو اپنائے ہوئے دیکھا گیا۔شہزادی مڈلٹن نے اس موقع پر سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، جس کے گلے پر سفید پیٹر پین کالر ڈیزائن بنا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ 34 سال قبل برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا نے بھی شہزادہ ہیری کی پیدائش پر سرخ رنگ کے پیٹر پین کالر والے کوٹ کا انتخاب کیا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کیٹ مڈلٹن نے اپنی ساس کو اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہو۔اس سے قبل جب 2013 میں کیٹ مڈلٹن نے اپنے بڑے بیٹے شہزادہ جارج کو دنیا سے متعارف کروایا، تو تب بھی وہ پولکا ڈاٹ والا لباس پہنے نظر آئیں تھیں جبکہ لیڈی ڈیانا نے بھی شہزادہ ولیم کی پیدائش کے بعد پولکا ڈاٹس سے مزین لباس ہی پہنا تھا، ہاں بس دونوں کے لباس کا رنگ مختلف تھا۔شہزادی کیٹ مڈلٹن، پرنس جارج کو متعارف کرواتے ہوئےجبکہ لیڈی ڈیانا شہزادہ ولیم کو متعارف کرواتے ہوئے شہزادی کیٹ کے تینوں بچوں کی پیدائش پر پہنے جانے والے ملبوسات ڈیزائنر جینی پیکھم نے تیار کیے تھے، جن کے ذریعے انہوں نے اپنی ساس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن 22 مارچ سے چھٹی پر ہیں اور شاہی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہیں۔کیٹ مڈلٹن اور پرنس ولیم کا تیسرا بچہ تخت نشینی کے لیے پانچویں نمبر پر ہے، اس فہرست میں سب سے پہلے شہزادہ چارلس ہیں جن کے بعد شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ، نومولود بچے سے پہلے تخت نشینی کے حقدار ہوں گے۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بڑے 2 بچوں میں سے بیٹا جارج 4 برس جب کہ بیٹی شارلٹ 2 سال کی ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024