جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے حفاظت پسندانہ تجارتی پالیسیوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل سے ملاقات کے دوران مرکل نے کہا کہ مختلف شعبوں میں کثیر الفریقی معاہدے طے کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انجیلا مرکل نے آسٹریلوی سربراہ حکومت کو یورپی یونین اور آسٹریلیا کے مابین آزاد تجارتی معاہدے کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ انجیلا مرکل کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب وہ امریکا کا دورہ کرنے والی ہیں، امریکی صدر ٹرمپ حفاظت پسندانہ اقتصادی پالیسیوں کے حامی ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024