روسی وزیر خارجہ سرگئی لائوروف نے کہا ہے کہ امریکا کا شام سے نکلنے کا ارادہ نہیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن شام سے اپنے فوجی دستوں کے انخلا کا عندیہ دے چکا ہے لیکن موجودہ حالات میں ایسا ہونا ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد شامی تناز عے کے حل کے حوالے سے کوئی واضح تصویر سامنے آسکے گی۔ اس موقع پر لاوروف نے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کے وزرائے خارجہ کی جانب سے روس پر کی گئی تنقید کو بھی مسترد کردیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024