چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم قوم ہے‘ میرا ایمان ہے کہ یہ قوم عروج پر پہنچے گی‘ اﷲ ہر انسان کو زندگی میں بہتری لانے کا ایک موقع ضرور دیتا ہے‘ صرف اپنے لئے سوچنے والوں اور جانوروں کی زندگیوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا‘ پاکستان میں نوے فیصد کینسر کے مریض اپنا علاج نہیں کراسکتے. چین کے لیڈر ماﺅ نے پاکستان کو ایک عظیم قوم قرار دیا تھا‘ عوام کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے‘ ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے قوم قرضوں میں ڈوب چکی ہے‘ پاکستان کے عوام ہی اصل طاقت ہیں۔عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی گزارنے کے دو راستے ہیں ایک روحانی دوسرا مادی۔ اﷲ نے انسان کو کسی مفاد کے لئے پیدا کیا ہے کرکٹ کھیلتا تھا تو فنکاروں کی زندگی سے متاثر ہوتا تھا صرف اپنے لئے سوچنے والوں اور جانوروں کی زندگی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ میری والدہ کو کیسز ہوا تو پتہ چلا کہ ملک میں کینسر کا کوئی ہسپتال نہیں ہے۔ ٹرمپ جیسے لوگوں کا مقصد صرف پیسہ بنانا ہوتا ہے۔ اﷲ ہر انسان کو زندگی بہتر بنانے کے لئے ایک موقع ضرور دیتا ہے۔ حکمرانوں نے کبھی نہیں سوچا کہ غریب اپنا علاج کیسے کرائے گا۔ پاکتان میں کینسر کے نوے فیصد مریض اپنا علاج نہیں کراکستے اس وقت میں نے فیصلہ کیا کہ پاکستان میں کینسر ہسپتال ضرور بناﺅں گا۔ ہسپتال بنانے کا مقصد تھاکہ لوگوں کو علاج کے لئے بیرون ملک نہ جانا پڑے۔ کینسر کے ایک مریض پر کم از کم خرچہ نو سے دس لاکھ روپے آتا ہے۔ چین کے لیڈر ماﺅ نے پاکستان کو ایک عظیم قوم قرار دیا تھا۔ پاکستانیوں کو اندازہ نہیں ہے کہ یہ کتنے عظیم لوگ ہیں آج بھارت بھی ہم سے آگے نکل چکا ہے اور ہم پیچھے رہ چکے ہیں۔ ہمارے اوپر وہ لوگ قوم کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں جس کا باعث یہ قوم اوپر نہیں جارہی۔ آج اگر قوم پر برا وقت ہے تو کل کو اچھا وقت بھی آئے گا یہ میرا ایمان ہے۔ عوام کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے قوم قرضوں میں ڈوب رہی ہے پاکستان کے عوام ہی اصل طاقت ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024