آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کسی کھلاڑی کی ضرورت پڑی تو فواد عالم کو پاکستان ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا:پی سی بی کی حکمت عملی
پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی حکمت عملی، آئرلینڈ اور انگلینڈ میں جیسے ہی کسی کھلاڑی کی ضرورت پڑی فواد عالم کو پاکستان ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا سلیکٹرز نے بیٹسمین فواد عالم کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ دے کر پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے خلاف ایک نیا محاذ کھلوا دیا ہے، جس سے بورڈ کے خلاف میڈیا میں مہم شروع ہوگئی ہے۔فواد عالم کیس سے نکلنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ حکمت عملی بنائی ہے اگر آئرلینڈ اور انگلینڈ میں جیسے ہی کسی کھلاڑی کی ضرورت پڑی فواد عالم کو پاکستان ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام بھی اس تاثر کو ختم کرنا چاہتے ہیں کہ فواد عالم کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور اگر آئرلینڈ اور انگلینڈ میں وہ ٹیم میں شامل نہ ہوسکے تو انہیں یقینی طور پر اگلی سیریز میں پاکستان ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی ان فٹ ہوتا ہے یا ٹیم انتظامیہ کسی کھلاڑی کا متبادل طلب کرتی ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ فوری طور پر فواد عالم کو انگلینڈ روانہ کردے گا۔