پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہر دلعزیز کپتان ہیں ۔ڈیرن سیمی جلد ہی پاکستان آئیں گے۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ڈیرن سیمی جلد پاکستان آرہے ہیں، جہاں وہ سالانہ زلمی ایکسیلینس ایوارڈز تقریب میں شرکت کریں گے۔جاوید آفریدی نے مزید لکھا کہ 'فرنچائز کرکٹ میں بہت کم کپتان ہیں، جنہیں ڈیرن سیمی جتنا پیار اور محبت ملتی ہے۔ سالانہ زلمی ایکسیلینس ایوارڈز کی تقریب اسلام آباد میں رواں ماہ 30 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024