گجرات ۔ حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی ایف آئی آر کے مطابق باپ نے بھائی اور بیٹے کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔ ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج ملزمان کی تلاش جاری ۔ تھانہ کنجاہ کے علاقے منگوال میں باپ غلام مصطفیٰ نے اپنے بھائی مظہر اقبال اور اپنے بیٹے عدنان کے۔ساتھ مل کر اٹالین نیشنلیٹی ہولڈر اپنی بیٹی ثناء کو قتل کر دیا ہے۔ ملزمان نے ثناء کو قتل کر کے طبعی موت کا رنگ دے کر دفنا دیا۔ جب سوشل میڈیا اور اٹالین نیوز پیپر پر ثناء کے قتل کی خبر نشر ہوئی تو پولیس نے ڈی پی او کی ہدایت پر علاقے سے وقوعہ کی تصدیق کرنے کے بعد ایس ایچ او تھانہ کنجاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ثناء اپنے گھر والوں کی مرضی کے خلاف اٹلی میں ہی شادی کرنا چاہتی تھی جس پر اسے پاکستان بلا کر قتل کر دیا گیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024