جب تک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی، اپنی تنخواہ بھی نہیں لوں گا: چیف جسٹس ثاقب نثار

Apr 24, 2018 | 11:37

ویب ڈیسک

پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ( پی ڈبلیو ڈی ) ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر چیف جسٹس برہم ہوگئے. ملازمین کی ادائیگی تک اپنی تنخواہ لینے سے انکار کر دیا ۔  منگل کو سپریم کورٹ میں پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ( پی ڈبلیو ڈی ) ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس   میاں ثاقب نثار   نے استفسار کیا سیکرٹری خزانہ کدھر ہیں ؟ ان کی یقین دہانی کے باوجود پی ڈبلیو ڈی ملازمین کوتنخواہ نہیں ملی  ، ان کے ساتھ بھی پیٹ لگا ہوا ہے ، سرکاری ملازمین کو ہمیں اور آپ کو یکم کو تنخواہ مل جاتی ہے۔ چیف جسٹس نے اس معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تنخواہ لینے سے بھی انکار کردیا۔ انہوں نے کہا  کہ جب تک سرکاری ملازمین کو تنخواہ نہیں ملے گی مجھے تنخواہ نہ دی جائے۔ یہ عام ہوگیا، سرکاری ملازمین کو یکم کو تنخواہ نہیں ملتی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا سرکاری ملازمین کو ادائیگی کی تصدیق کے بعد ان کا چیک ان کے سٹاف کو دیا جائے۔

مزیدخبریں