پنجاب پولیس کے محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں طلب کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب پولیس کے محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں136 ڈی ایس پی افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے ناموں کی منظوری دی جائے گی ڈی ایس پی افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ30 اپریل تک اپنی کلیرنس رپورٹیں بھیجیں جس میں وہ اپنی سابقہ اور موجودہ پوسٹنگ کی تفصیلات بھی دیں گے ۔