مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری نے ساری زندگی ختم نبوت کیلئے وقف کررکھی تھی، حکیم سہارنپوری
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) حکیم سرو سہارنپوری فاؤنڈیشن کے صدر حکیم سید محمد سہارنپوری نے مجاہد آزادی مجاہد ختم نبوت امیر شریعت حضرت مولانا سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کے بیٹے حضرت مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری کی رحلت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری نے اپنی ساری زندگی ختم نبوت کیلئے وقف کررکھی تھی۔ آپ نے اپنے والد محترم امیر شریعت حضرت مولانا سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کے مشن کی تکمیل کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ حکیم سید محمد سہارنپوری نے مزید کہا کہ آج مجلس احرار اور تحریک ختم نبوتؐ کا عظیم قائد ہم سے رخصت ہوگیا۔ اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کریں اور مسلمان تحریک ختم نبوت کے قائدین سے بھی اظہار تعزیت کیا اور دعا مانگی کہ اﷲ تعالیٰ ہمیں ایسی شخصیات کی تقلید کی توفیق عطاء کریں۔