حساس ادارے کی ملازمت سے فرار ہوکر بیرون ملک جانے والا 13 سال بعد گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر حساس ادارے کی ملازمت سے فرار ہوکر بیرون ملک جانے والا 13 سال بعد بیرون ملک واپسی پر ایف آئی اے امیگریشن نے حراست میں لے لیا عدنان خٹک بلوچستان کے علاقے لورا لائی میں سرکاری ملازمت سے2005 ء میں فرار ہوا تھا جو13 سال بعد دوبئی سے پرواز نمبرEK - 612 کے ذریعے واپس پہنچا تو اس کا پاسپورٹ سسٹم سے ہٹ ہوگیا جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا ایف آئی اے امیگریشن نے روپوش ملازم کے حراست میں ہونے کی اطلاع متعلقہ حساس ادارے کو کردی ۔