زمین پر قبضہ کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کی ضمانت منظور
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے زمین پر قبضہ کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان اعجاز انوار اور مشتاق کی ضمانت منظور کرتے ہوئے مچلکے جمع کروانے کاحکم جاری کر دیا،مقدمہ میں نامزدملزمان اعجاز انوار اور مشتاق کیخلاف تھانہ چونترہ پولیس نے وسیم کی درخواست پرمقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔پیر کو عدالت نے بعداز سماعت دونوں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا۔