بجٹ میں سگریٹ کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے بڑھائی جائیں، ثناء اللہ گھمن
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی میں پناہ کے ثناء اللہ گھمن اور ڈاکٹر واجد نے پیش ہوکر نئے قومی بجٹ میں سگریٹ کے ریٹ کم نہ کرنے کی تجویز پیش کردی اور کمیٹی کےروبرو سفارش کی کہ سگریٹ کسی صورت سستا نہ کیا جائے کیونکہ پچھلے بجٹ میں سگریٹ کے نرخ کم کرنے سے ہماری نوجوان نسل میں سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھ گیا تھا جس سے بیماریوں کی شرح بھی بڑھی ہے اس لئے 27 اپریل کو پیش ہونے والے بجٹ میں سگریٹ کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے بڑھائی جائیں تاکہ ہم اپنے شہریوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے بچا سکیں ۔