لیگی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے ملک کا نقشہ بدل دیا: چودھری نذیر آرائیں
بورے والا(نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے موجودہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر کے ملک کا نقشہ بدل دیا ہے اس کارکردگی کی بنا پر ملک کے با شعور عوام 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے انشاء اللہ ووٹ کی طاقت سے ملک میں حکومت پھر مسلم لیگ کی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ادارو ں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر اپنے فرائض ادا کرنا چاہیے تو کوئی غلط فہمی پیدا نہیں ہو گی مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے الیکشن کمیشن نے منتخب نمائندوں کے فنڈز کے استعمال پر پابندی قبل از وقت لگا کر زیادتی کی ہے جس سے ترقی کا عمل متاثر ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ اس موقع پر مسلم لیگی راہنما حافظ رضوان عابدآرائیں،کونسلر ملک رحمت علی ،رانا مبشر حسن کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔