تحقیق کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا حصول ضروری ہے : پروفیسر ڈاکٹر‘ عصمت ناز
ملتان (لیڈی رپورٹر) ڈین آف آرٹ اینڈ سوشل سائنس پروفیسر ڈاکٹر عصمت ناز نے کہا ہے کہ تحقیق کے لئے جدید سائنس ٹیکنالوجی اپناتے ہوئے اسے سماجی ضروریات سے وابستہ کرنا چاہئے تاکہ ہمارا معاشرہ ترقی کی طرف گامزن ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت پروفیسر فرحت ظفر عالم نے کی جبکہ مہمان اعزاز اسسٹنٹ پروفیسر عائشہ خان تھیں اس موقع پر پروفیسر فرحت ظفر عالم نے کہا کہ تحقیق اخلاق اقدار کو تقویت دیتی ہے میڈم عائشہ خان نے کہا کہ اسلام نے کسی بھی بات کی سچائی کو پرکھنے کے لئے تحقیق کا حکم دیا ہے اس لئے لازم ہے کہ تحقیق کو زندگی کے عالم فہم معاملات میں جزو لاینفک کے طورپر اہمیت دینی چاہئے کیونکہ تحقیق کے بغیر ملکی سماجی سیاسی سیاسی معاشرتی و اقتصادی ترقی کا خواب پورا نہیں کیا جا سکتا۔