ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نظریہ پاکستان فورم کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات‘ پوزیشن ہولڈر
طلبا طالبات کو اقبالؒ کی تصانیف دی گئیں
ملتان (لیڈی رپورٹر) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نظریہ پاکستان فورم ضلع ملتان کے زیراہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل ملتان کے تعاون سے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 80ویں یوم وفات کے سلسلہ میں تقریب و تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر نظریہ پاکستان فورم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی۔ مہمانان خصوصی شاکرحسین شاکر‘ مخدوم شعیب اکمل ہاشمی‘ صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم‘ جنرل سیکرٹری وقاص فرید قریشی اور مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی تھے۔ اس موقع پر طلبا و طالبات میں تقاریر‘ کلام اقبال اور ٹیبلو میں اول‘ دوم‘ سوم آنے والوں میں علامہ اقبالؒ کی ’’کلیات اقبال‘‘ پیش کی گئیں جبکہ حصہ لینے والے دیگر شرکا میں علامہ اقبالؒ کے دیگر تصانیف بانگ درا‘ ضرب کلیم‘ بال جبریل‘ ارمغان حجاز‘ شکوہ جواب شکوہ کے تحائف دئے گئے۔ علاوہ ازیں اسناد اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں جبکہ اساتذہ میں بھی تحائف تقسیم کئے گئے۔